پرنس بہاول عباسی کے کوٹلہ موسی خان اور بنگلہ بخاری اوچشریف پر پاور شو
امیدوار قومی اسمبلی کا اپنے والد نواب صلاح الدین عباسی کے دو مرحوم ساتھیوں سردار محمد عبداللہ خان ڈاہر اور سجادہ نشین مخدوم سید غلام اصغر بخاری المعروف اچھی سائیں کو شاندار خراج عقیدت
میرے والد نواب صلاح الدین عباسی کو احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقے کے مقابلے میں اوچشریف کے صوبائی حلقے سے چار عام انتخابات میں زیادہ ووٹ ملے وہ اوچشریف میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز مخدوم سید غلام اصغر بخاری کی اقامت گاہ سے کیا کرتے تھے اور ان کے ساتھ مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کو اپنا ہم سفر بناتے مجھے خوشی ہے کہ آج گیلانی اور بخاری خاندان کی دونوں سرکردہ شخصیات میری حمایت کر رہی ہیں
نواب صلاح الدین عباسی نے اپنے میگا سوئی گیس پروجیکٹ سے پہلے اوچشریف کو سوئی گیس مہیا کی اس کے بعد احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کی باری آئی نواب صلاح الدین عباسی نے 1992 کے تباہ کن سیلاب میں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اوچشریف کی جانب لیفٹ مارجنل بند میں شگاف ڈالنے نہیں دیا جبکہ از خود انہوں نے جیپ پر سوار ہو کر میگا فون کے ذریعے بیٹ کے علاقوں میں لوگوں کو سیلاب کی آمد کی اطلاع دی پرنس بہاول عباسی کا بنگلہ بخاری اوچشریف پر خطاب سجادہ نشین مخدوم سید زمردحسین بخاری اور دیگر کی جانب سے بھرپور حمایت کے اعلانات
سردار عبداللہ خان ڈاہر مرحوم نے نواب صلاح الدین عباسی کے پینل میں چار مرتبے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا – دونوں نے صوبائی اور وفاقی سطح پر اجتماعی جدوجہد کے ذریعے علاقائی مسائل حل کرائے نواب صاحب کو کوٹلہ موسیٰ خان کے میرے حلقہ انتخاب میں شامل ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے قبل ازیں 2018 کے انتخابات میں کوٹلہ موسی خان کے میرے حلقے سے علیحدگی پر افسردہ ہوئے تھے
نواب صلاح الدین عباسی اور سردار عبداللہ خان ڈاہر نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ان کے زمانے میں ہر کوئی اپنی خاندانی حدود میں رہتا تھا پرچوں کی دھمکیاں برداشت نہیں ہوش کے ناخن لیں میرے مخالفین وہ دو بھائی ہیں جن جن کو میرے والد نے انگلی پکڑ کر بام عروج پر پہنچایا نواب صلاح الدین اور عبداللہ ڈاہر کے بعد میاں گزین عباسی نے ترقیاتی کام کرائے پرنس بہاول عباسی کا سردار عمیر عبداللہ ڈاہر کی میزبانی میں بڑے اجتماع سے خطاب سردار جہانگیر وارن اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا
بنگلہ بخاری اوچشریف پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخآری کی میزبانی میں جلسہ کے سٹیج پر امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی ان کے ساتھ موجود ہیں
کوٹلہ موسی خان +اوچ شریف (نامہ نگاران) امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کوٹلہ موسی خان میں ناظم سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر اور بنگلہ بخاری اوچشریف پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی میزبانی میں منعقد ہ بڑے پاور شوز سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے سردار محمد عبداللہ خان ڈاہر مرحوم اور اور سجادہ نشین مخدوم سید غلام اصغر بخاری مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا – پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ ان کے والد نواب صلاح الدین عباسی ہمیشہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز سجادہ نشین مخدوم سید غلام اصغر بخاری مرحوم کی اقامت گاہ سے کرتے اس کے بعد مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کو اپنا ہم سفر بناتے -انہوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ گیلانی اور بخاری خاندان کی دونوں سرکردہ شخصیات کھل کر میرا ساتھ دے رہی ہیں
کوٹلہ موسی خان میں سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر کی میزبانی میں منعقدہ پاور شو کے سٹیج پر پرنس بہاول خان عباسی ،صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی، سردار ملک جہانزیب وارن اور دیگر عمائدین موجود ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کو احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقے کے مقابلے میں ،اوچشریف کے صوبائی حلقے سے چار مرتبہ ہونے والے عام انتخابات میں زیادہ ووٹ ملے تھے غالبا اس کی وجہ یہ تھی کی نواب صلاح الدین عباسی اوچشریف کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے -انہوں نے سب سے پہلے اوچ شریف کو سوئی گیس مہیا کی اور اس کے بعد احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کی باری آئی- پرنس بہاول عباسی نے 1992 کے تباہ کن سیلاب کی جانب حاضرین کے توجہ مبذول کرا تے ہوئے کہا کہ نواب صلاح الدین عباسی نے از خود جیب میں سوار ہو کر میگا فون کے ذریعے اعلانات کر کے دریائی علاقوں میں لوگوں کو سیلاب کے خطرے
سے آگاہ کیا تھا اور اس وقت کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اوچشریف کی جانب لیفٹ مارجنل بند میں شگاف ڈالنے نہیں دیا اور یوں انہوں نے اوچشریف کے عوام کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا جلسہ عام سے دیگر کے علاوہ سابق کونسلر بلدیہ مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے بھی خطاب کیا جنہوں نے اپنے تقریر میں قومی اسمبلی کے حریف امیدواروں پر کڑی تنقید کی
کوٹلہ موسی خان میں سردار عمیر عبداللہ ڈاہر کی میزبانی میں پاور شو کا ایک منظر ہزاروں افراد جلسہ عام میں شریک ہیں
کوٹلہ موسی خان میں سابق چیئرمین و یونین ناظم سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر کی میزبانی میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ سردار محمد عبداللہ خان ڈاہر مرحوم میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کے ابتدائی ساتھی تھے جنہوں نے ان کے پینل میں چار مرتبہ عام انتخابات میں بطور صوبائی امیدوار حصہ لیا اور دونوں نے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی سطح پر علاقائی اور عوامی مسائل حل کرائے -انہوں نے کہا کہ آج سردار محمد عبداللہ ڈا ہر مرحوم کی روح یقینا مجھے اور ڈاہر خاندان کو یہاں اکٹھا دے کر خوش ہوئی ہوگی- امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں جب کوٹلہ موسی خان کا علاقہ میرے حلقہ انتخاب سے علیحدہ کر دیا گیا تو نواب صاحب افسردہ ہوئے تھے مگر اب جب کوٹلہ موسی خان دوبارہ میرے حلقہ انتخاب میں شامل کیا گیا تو نواب صاحب نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اب مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ یہ کوٹلہ موسیٰ خان کے عوام کی محبت ہے جس سے نواب صاحب بخوبی آگاہ ہیں
بنگلہ بخاری پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی میزبانی میں پرنس بہاول عباسی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام کے شرکاء کا ایک گوشہ
امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کے والد نواب صلاح الدین عباسی اور سردار عبداللہ خان ڈاہر مرحوم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ان دنوں ہر کوئی اپنی خاندانی حدود میں رہتا تھا اور مخالفین پر پرچے نہیں کرائے جاتے تھے – پرنس بہاول عباسی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں- یہاں کے لوگوں کو پرچے کرانے کی دھمکیاں دینا بند کر دیں یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا *انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین دونوں بھائیوں سے آپ بخوبی واقف ہیں کہ کس طرح میرے والد نواب صلاح الدین عباسی نے انہیں انگلی پکڑ کر کہاں پہنچایا اب وہ میرے خلاف انتخابی اکھاڑے میں موجود ہیں- انہوں نے کہا کہ نواب صاحب کو عملی سیاست سے دستبردار ہوئے چوبیس سال کا عرصہ بیت گیا اس عرصے میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے کتنے مسائل حل ہوئے یہاں کتنی ترقی ہوئی سب آپکے سامنے ہے اسکے مقابلہ میں میرے بھائی صاحبزادہ گزین عباسی کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے–انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتنی بھاری تعداد میں انہیں اور ان کے بھائی صاحبزادہ گزین عباسی کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجیں کے ہمارے مخالفین کے ہوش اڑ جائیں -جلسہ سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی ،سردار جہانگیر وارن اور میزبان سردار عمیر عبداللہ ڈاہر نے بھی خطاب کیا