گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر کے طالب علم ارسلان علی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے سالانہ امتحان میں 1143 نمبر حاصل کر کے جنرل سائنس گروپ میں سر فہرست رہے
بہاول پور:4/ستمبر:ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل کے صاحبزادے ارسلان علی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پورکے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کمبائنڈ سالانہ امتحان2024 ء میں جنرل سائنس میں بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ارسلان علی نے رول نمبر601395 کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر کی طرف سے امتحان میں حصہ لیا اور1143 نمبر حاصل کر کے اپنے گروپ میں سرفہرست رہے۔