تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کاروائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب احمد کی سر براہی پولیس ٹیم کےمعراج کباڑیہ اور اکبر کباڑیہ کے کباڑ خانے پر چھاپے
مبارک پور (نامہ نگار) تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کاروائی مبارک پور کباڑیوں سے مبینہ متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن ،فریم،ویگر پارٹس کے علاوہ پاکستان ریلوے کی پٹریوں کے ٹکڑے ودیگر لوہے کا سامان برآمد ایک ملزم کباڑیہ دھر لیا دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیل کے مطابق سرکل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید کی ہدایات پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب احمد کی سر براہی پولیس ٹیم نے مبارک پور معراج کباڑیہ اور اکبر کباڑیہ کے کباڑ خانہ میں چھاپہ مار ا جہاں سے کافی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے انجن ،فریمز ودیگر پارٹس برآمد کر لئے اس کے علاوہ ریلوے ٹریک کے ٹکڑے بھی برآمد کر کے اکبر کباڑیہ کو زیر حراست کر لیاجبکہ معراج موقع پاکر فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا ۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی چورمافیا کیخلاف بھرپور کامیاب کارروائی پر سابق ناظم حاجی رحیم بخش ایڈووکیٹ و اہل علاقہ نے سراہتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور مزید انویسٹیگیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کے ذریعے موٹر سائیکل چوری گینگ کے سرغنہ کا قلع قمع کیا جاسکے