اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل بہاول پور کے ٹریننگ ہال میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیا گیا
کاشتکار کسان کارڈز کی رجسٹریشن سے متعلق کسی مسئلہ یا راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 080017000 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
مسافر خانہ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل بہاول پور کے ٹریننگ ہال میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیا گیا جہاں کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد انہیں کسان کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل بہاول پور ڈاکٹر محمد مسعود سلیم نے کہا کہ کسان کارڈ زرعی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ کسان کارڈ کا مقصد کاشتکاروں کو آسان طریقے سے زرعی سہولیات کی فراہمی ہے۔ کسان کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے کاشتکار گرین ٹریکٹر سکیم، بلا سود قرضہ، سولر ٹیوب ویل، زرعی مشینری، کھاد، بیج زرعی ادویات اور دیگر زرعی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ٹریننگ ہال اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل بہاول پور میں ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں بینک آف پنجاب اور محکمہ زراعت کے نمائندہ کاشتکاروں کی راہنمائی اور کسان کارڈز کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ کاشتکار کسان کارڈز کی رجسٹریشن سے متعلق کسی مسئلہ یا راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف، ڈسٹری بیوشن سنٹر یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 080017000 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر زراعت افسر سہیل شانی بھی موجود تھے۔