اتحاد گروپ سے دیرینہ تعلق ہے سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک اور مدیر احسان احمد سحر کی منظور ایاز خان کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف کاٹن جنر منظور ایاز خان بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو گئے -وہ بی سی سی آئی کے اتحاد گروپ سے طویل عرصہ سے وابستہ ہیں- سابق چیئرمین بلدیہ عثمان رشید بوبک اور مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر نے بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بلا مقابلہ رکن منتخب ہونے پر کاٹن جنر منظور ایاز خان کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے