دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یزمان میں کسان کارڈ سینٹر کا اجرا کر دیا گیا
کا شتکار حضرات کسان کارڈ کی رجسٹریشن اور وصولی کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یزمان ڈاکٹر کاشف اعجاز
یزمان (نامہ نگار) دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یزمان میں کسان کارڈ سینٹر کا اجرا کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یزمان ڈاکٹر کاشف اعجاز نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے کسانوں کی زرعی ترقی اور خوشحالی کیلئے محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کے لیے دفتر اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یزمان میں کسان کارڈ سینٹر کا اجرا کر دیا گیا اس سکیم کے تحت پانچ لاکھ کسانوں کیلئے 75 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے کاشتکار حضرات اپنے رجسٹر موبائل نمبر سے PKCشناختی کارڈ نمبر پر >Space< 8070 لکھ کر بھیجیں اور آسان کارڈ سے مقرر کردہ مخصوص ڈیلرز سے کھاد، بیج اور ادویات خریدنے کا موقع مائیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی تمام سبسڈی سکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے کسان کارڈ کا ہونا ضروری ہے اسی لیے جلد از جلد اپنا کسان کارڈ بنوائیں