اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں ختم نبوت کے پروانوں کا عظیم الشان اجتماع

Grand Mehfil Zikr Hamad Naat Jamia Qasimia Uchsharif

جامعہ قاسمیہ اوچشریف میں سالانہ محفل ذکر و حمد نعت میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے علماء کرام ثنا خوانان مصطفی سیاسی و سماجی شخصیات مریدین و متعلقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پیر سیف الرحمن المہند, پیر عبدالقدوس نقشبندی ,چودری سعد مسعود ,صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی مطیع اللہ سعیدی علامہ شبیر عثمانی اور مولانا عمر فاروق علی پوری نے سیرت نبوت نبوی کے مختلف پہلوؤں اور ختم نبوت کے موضوع پر مدلل خطاب کیا

نامور ثنا خوانان مصطفی شاہد عمران عارفی، رانا عثمان قصوری ،ظفر شہزاد گجر، طاہر بلال چشتی، حافظ وسیم نواز خواجہ اظہار الحق مدنی اور عتیق الرحمن سمیت دیگر نے گلہائے عقیدت کے پھول بکھیر کرمحفل کو چار چاند لگائے- پیر سید محمد شاہ جرار نے آخر میں ملک و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی


اوچشریف ( قاضی محمد عمران بھٹہ سے ) جامعہ قاسمیہ اوچشریف میں سالانہ محفل ذکر حمد و نعت کا انعقاد،ملک بھر سے علمائے کرام،ثناءخوانان مصطفی،سیاسی و سماجی شخصیات،مریدین و متعلقین کی کثیر تعداد میں شرکت،تمام معزز مہمانوں کاختم نبوت کے پروانوں کی محفل میں تشریف آوری پر پرتپاک استقبال کیا گیا -تفصیل کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی دینی درسگاہ جامعہ قاسمیہ اوچشریف میں سالانہ  محفل ذکر حمد ونعت کا  انعقاد کیا گیا جس میں پیر سیف الرحمان المہند،پیر عبد القدوس نقشبندی،چوہدری سعد مسعود,صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی،قاضی مطیع اللّہ سعیدی،علامہ شبیر عثمانی،مولانا عمر فاروق علی پوری نے آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و صورت اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا- اس موقع پر عقیدہ ختم نبوت کا پرچار بلند کرنے پر آواز بننے والے تمام مسالک کے جید علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کیا گیا بعد ازاں عالمی شہرت یافتہ ثناءخوانان رسول شاہد عمران عارفی،رانا عثمان قصوری،ظفر شہزاد گجر،طاہر بلال چشتی،حافظ وسیم نواز،خواجہ اظہار الحق مدنی،عتیق الرحمان ککر و دیگر نے گلہائے عقیدت کے خوبصورت پھول بکھیر کر محفل کو مزید چار چاند لگا دئیے شرکاء محفل اٹھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ سکے جبکہ نامور قاری الشیخ قاری اکبر مالکی اور قاری اکرم صابر نے تلاوت کلام پاک کی  سعادت حاصل کر کے حاضرین محفل کے دل موہ لیے – خطیب اہلسنت مولانا صدیق رحمانی نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے -آخر میں پیر سید محمد شاہ جرار نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی


مزید پڑھیں