اجلاس میں ریلوے چوک ویگن اڈا کا نام مشاورت کے ساتھ تبدیل کرکے تاجدار ختم نبوت رکھا گیا جہاں آئندہ ہرسال یکم ربیع الاول کو پرچم کشائی کی جائے گی
سمہ سٹہ ( نامہ نگار ) مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی سمہ سٹہ کا جشن عید میلاد النبی بارہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس مرکزی جامع مسجد سمہ سٹہ صدر میلاد کمیٹی سمہ سٹہ افتخار احمد علوی کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت مقبول پڑھنے کے بعد اجلاس کی کاروائی باقاعدہ جنرل سیکرٹری،میلاد مصطفی کمیٹی علامہ قاری عبدالرشید قادری نے گزشتہ سال ماہ ربیع الاول میں ہونے والے انتظامات کی تفصیل پیش کی اجلاس میں خطیب امام مرکزی جامع مسجد علامہ قاری اجمل اویسی،علامہ نصیراحمد مدنی،علامہ قاری شہزاد احمد،قاری الطاف حسین قادری ،سابق ہیڈ ماسٹر پاکستان ریلوے ہائی سکول سمہ سٹہ شبیر احمد خان،قاری جمیل احمد،قاری شفیق احمد، صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ سید وقارالحق شاہ،صدر پریس کلب سمہ سٹہ محمد شاہد علی خان،فنانس سیکرٹری میلاد کمیٹی حسن قریشی سابق ہیڈ ماسٹر سید نورالدین، قاری اسلان چغتائی،عمرفریدی،عمران فریدی،ملک ٖغلام فرید آرائیں،شیخ محبوب احمد،محمد بابر،رمضان عرف شوقا،رانا نعیم،قمرقریشی،سید عمران عطاری،نعیم عباسی،ودیگرممبران میلاد کمیٹی امام مساجد اہلسنت تنظیموں وعاشقان رسول نے شرکت کی استقبال ربیع الاول کا مشعل بردارجلوس یکم ربیع الاول کو بعد نماز مغرب مرکزی عیدگاہ سمہ سٹہ سے شروع ہوگا جو میلاد چوک تانگہ اڈا،مین بازار،ریلوے چوک سمہ سٹہ سے ہوتا ہوا جامع مسجد خضرا لطیف آباد پرپہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔بارریبع الاول جشن عیلادالنبی کا مرکزی جلوس صبع آٹھ بجے عظیم الشان جلوس علماء کرام ومشائخ کی قیادت میں دربار بابا اشرف خانقاہ شریف روڈ سمہ سٹہ سے روانہ ہوگا جوکہ پریس کلب سمہ سٹہ بہاولپور صدر،میلاد چوک،مین بازار،چوک بازار،نورمسجد ریلوے چوک،ریلوے گرونڈ،غوثیہ مسجد چوک،سے ہوتا ہوا ریلوے لوکو شیڈ سمہ سٹہ میں پہنچ کر تقریب کے بعد اختتام پزیرہوگامرکزی جلوس میں کچی واہ سمہ سٹہ لطیف آباد،رانا موڑ،بستی ارائیں،بستی چنڑاں،تمام مدارس اہلسنت کے طلباء،اورسکولوں کے طلباء واساتذہ شرکت کریں گے مرکزی جلوس کی قیادت صدر میلاد کمیٹی سمہ سٹہ افتخاراحمد علوی اورجنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی علامہ قاری عبدالرشید قادری کریں گے عیدمیلاد النبی کے مرکزی جلوس سے جید علماکرام اورمقررین خطابات کریں اجلاس میں ریلوے چوک ویگن اڈا کا نام مشاورت ساتھ تبدیل کرکے تاجدار ختم نبوت رکھا گیا جہاں آئندہ ہرسال یکم ربیع الاول کو پرچم کشائی کی جائے گی منعقدہ اجلاس میں جلوس کے روٹس ،لنگر سبیل اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی آخرمیں ملک وملت کی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کرائی گئی