اس امتحان میں 44022ریگولر اور 13638پرائیویٹ امیدواروں سمیت57660امیدواروں نے حصہ لیا کامیابی کا مجموعی تناسب60.16 فیصد رہا
بہاول پور:4/ستمبر (پریس ریلیز )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور نے انٹرمیڈیٹ پارسٹ و سیکنڈ کمبائنڈ سالانہ امتحان2024ء کے نتیجے کا اعلان کردیا۔ اس امتحان میں 44022ریگولر اور 13638پرائیویٹ امیدواروں سمیت57660امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے29597ریگو لر اور5092 پرائیویٹ امیدواروں سمیت34689 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب60.16 فیصد رہا۔ کنکورڈیا کالج برائے خواتین بہاول پور کی حافظہ ماہین فاطمہ رول نمبر511554 نے1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چناب کالج فاروومن چشتیاں کی فاطمہ صدیق رول نمبر602706 نے1154 نمبر لے کر دوسری جبکہ پنجاب کالج فار بوائز چشتیاں کے محمد عبداللہ امتیاز رول نمبر504224نے1152 نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل خواتین میں ماہین فاطمہ نے پہلی، فاطمہ صدیق نے دوسری، مسفراء اور بشریٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل بوائز میں محمد عبداللہ امتیاز اوّل، محمد حسن دوم اور محمد احمد یاسر سوم قرار پائے۔پری انجینئرنگ خواتین میں ثانیہ حسن، علیزہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میل میں احمد پرویز پہلے، محمد حسین اور سید عبداللہ مومن بخاری دوسری، محمد روحان نوید اور محمد علی تیسرے نمبر پر آئے۔ جنرل سائنس فی میل میں مناحل اعوان، ایمان علی اور عائشہ اکرم بالترتیب اول، دوم اور سوم رہیں۔ جنرل سائنس میل میں ارسلان علی نے پہلی، حافظ وقار نے دوسری اور مومن ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز فی میل میں فرخندہ فاروق نے پہلی، علیزہ بی بی نے دوسری اور ذوبیہ احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز میل میں حذیفہ ایمن، لقمان عابد اور فہد علی نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پو زیشن حاصل کی۔