اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کم آمدن والے خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کی قرعہ اندازی کے پہلے مرحلہ کا انعقاد

DC Bahawalpur Zaheer Anwar Jappa

اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کے پہلے مرحلہ میں بہاول پور ضلع کے4487 اہل افراد میں سے 192 افراد بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہوئے


بہاول پور:6/ستمبر : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم آمدن والے خاندانوں کے لیے شروع کئے گئے ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کی قرعہ اندازی کے پہلے مرحلہ کا انعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے زیراہتمام کیا گیا۔اس قرعہ اندازی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سیف انور جپہ اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔بہاول پور ضلع کے کم آمدنی والے افراد کی قرعہ اندازی کے امور انجام دینے کے لئے ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ نے بھی کمشنر آفس بہاول پور کے کانفرنس روم میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ راؤ شفیق الرحمن، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور دیگرمتعلقہ افسرن موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کے پہلے مرحلہ میں بہاول پور ضلع کے4487 اہل افراد میں سے 192 افراد بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں