احمدپورشرقیہ کے تمام سیاسی نمائندوں اور متحرک شخصیات کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں چیئرمین احمدپورسنواروتحریک ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ
احمد پورشرقیہ: چیئرمین احمدپورسنواروتحریک ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلوانے کیلئےاحمدپورسنواروتحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرے سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ 13 ستمبر 2024 کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا مقصد موجودہ حکومت کو انکے کئے گئے وعدوں کی یاد دہانی کروانا ہے۔ ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ نے کہا کہ احمدپورشرقیہ کے تمام سیاسی نمائندوں اور متحرک شخصیات کو دعوت دیتے ہیں کہ اس احتجاج میں اپنے شہر کے مشترکہ مفاد کیلئے شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نمائندے اسمبلیوں میں ضلع کی آواز اٹھائیں بھی سہی تو انکی کوئی نہیں سنتا۔ مسئلہ کا حل صرف اور صرف عوامی طاقت کے اظہار سے ممکن ہے۔ جب تک ہم مل کر اپنے حق کی آواز عملی طور پر بلند نہیں کریں گے تو اس وقت تک احمدپورشرقیہ ضلع نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں، چاہے اپنے جھنڈے اور نعرے کے ساتھ شرکت کریں تاکہ شہر کے حق کیلئے سب کی جستجو شامل رہے۔ میٹنگ میں ایگزیکٹو ممبران میں سے محمد ارشاد کمبوہ، ملک سمیع الرحمٰن، چوہدری عثمان یٰسین، محمد ہاشم بھٹہ اور ملک محمدکاشف نے شرکت کی