اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

احمد پور شرقیہ کے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان امین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اوچشریف میونسپل کمیٹی کا وزٹ

Assistant Commissioner AhmedpurEast Muhammad Usman Amin
محمد عثمان آمین اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ

محکمہ ریونیو کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں سرکاری واجبات اور بقایا جات کی ریکوری کا 100 فیصد ہدف مقرر کر دیا


اسسٹنٹ کمشنر نے  عمال بلدیہ اوچ شریف کو شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے بریفنگ دی


 احمد پور شرقیہ +اوچ شریف (نامہ نگاران) احمد پور شرقیہ کے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان امین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض کے انجام دی شروع کر دی ہے- قبل ازیں وہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں سیکشن آفیسر محکمہ کوآپریٹو کے عہدے پر تعینات تھے- اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان امین نے میونسپل کمیٹی اوچشریف کا وزٹ کیا -انہوں نے عمال بلدیہ کو شہر میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کیں- چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے انہیں میونسپل کمیٹی کے مالی معاملات اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی ,مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد عثمان آمین نے محکمہ ریونیو کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تحصیلدار محمد الیاس قریشی نے انہیں ریکوری کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا -اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال کے افسران کو سرکاری واجبات اور بقایا جات کی  100 فیصد ریکوری کا محکمہ مال کے افسران کو ٹاسک  دے دیا

مزید پڑھیں