Contact Us

ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

Citizens urge CM Punjab and Commissioner Bahawlpur for immediate posting of Principal at Government Sadiq Abbas Post Graduate College Dera Nawab Sahib

دو ماہ گزرنے کے باوجود کالج کی اہم سیٹ انچارج پرنسپل اور ڈی ڈی او پاور کا فیصلہ نہ ہو سکا , نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے دور کا قائم گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج مسائل کا گڑھ بن گیا

شہریوں کا کمشنر بہاول  پور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کالج ہذا میں انچارج پرنسپل کی   فی الفور تعیناتی اور ڈی ڈی او پاور کے اجراء کا مطالبہ

احمد پور شرقیہ : گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب زبوں حالی کا شکار  ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے  گورنمنٹ صادق عباس   گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک 2 ماہ گزرنے کے باوجود کالج کی اہم سیٹ انچارج پرنسپل اور ڈی ڈی او پاور کا فیصلہ نہ ہو سکا کالج ہذا میں انچارج نہ ہونے سے مختلف معاملات تعطل کا شکار  فیول نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی بسیں رک گئی ، یوٹیلٹی بلز ادا نہ ہونے سے کنکشن منقطع ہونے کا اندیشہ  روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین تنخواہ سے محروم  نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر داخلوں کا فقدان وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم  کے دور کا قائم گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج  انچارج پرنسپل    سے سات مئی کو ڈی ڈی او پاور  ختم ہونے کی وجہ  سے مسائل کا گڑھ بن گیا- ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین نام اور نئی درخواستیں مانگ لی اطلاعات کے  مطابق کالج کے سینر پروفیسرڈاکٹر سیف الله جامعی ، پروفیسر شاہد مغل اور شاہد سراج انصاری پر مشتمل پینل لسٹ لاہور روانہ مگر عرصہ دوماہ گزرنے کے باوجود تعیناتی خواب بن گئی نئے داخلے نہ ہونے سے والدین سراپا احتجاج – باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پینل لسٹ بہاول پور اور ملتان میں ہی گھوم رہی ہے   مقامی نمائندوں کی طرف سے بھی خاموشی قومی علمی ادارے کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں عوامی ،سماجی حلقوں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر بہاول  پور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کالج ہذا میں انچارج پرنسپل کی

  فی الفور تعیناتی اور ڈی ڈی او پاور کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں