Contact Us

حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ کے660 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات

Hazrat Makhdoom Jehanian Jehangasat 660th annual ceremonies start in Uchsharif
اوچ شریف: حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ کے 660 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری مزار مبارک پر چادر چڑھا رہے ہیں

سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار کو عطر و عرق گلاب سے غسل دیا چادر چڑھائی

محفل کے اختتام پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ،ملک و ملت ، افواج پاکستان کے لیے دعا کرائی

 اوچشریف:  ۔  مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ جلالیہ و مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ اوچشریف  اورمخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ و مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ  اوچشریف نے اپنے دست مبارک سے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار کو عطر و عرق گلاب سے غسل  دیا چادر چڑھائی اس موقع پر تصوّف و طریقت کی محفل سجائی گئی جس میں  حضرت مخدوم سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگانی ، اسوہ حسنہ،  اسلام کی تبلیغ و ترویج اور خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ محفل کے اختتام پر مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ جلالیہ و مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللّٰہ علیہ نے  فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ،ملک و ملت ، افواج پاکستان کے لیے دعا فرمائی

اوچ شریف :سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ بخاری اوچ شریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری اپنے ولیعہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ کے 660 ویں سالا نہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کرنے کیلئے مزار مبارک میں داخل ہو رہے ہیں

مزید پڑھیں