یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی کے 19طلباء وطالبات کو 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مکمل فنڈڈ وظائف

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نےپاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کے طلباء و طالبات میں ان وظائف کے چیک تقسیم کیے پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ فرحان مختار
بہاول پو ر(پ ر)پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) نے یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بیچ 2023-24 کے 19طلباء وطالبات کو 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مکمل فنڈڈ وظائف دیے ہیں۔ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ فرحان مختار کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے طلباء و طالبات میں ان وظائف کے چیک تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے نرسنگ کے طلبا وطالبات کو ان وظائف کی فراہمی پر پیف انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس اور دیگر کمیٹی ارکان بھی موجود تھے۔دریں اثنا پرنسپل کالج آف نرسنگ فرحان مختار نے بتایا کہ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ میں بی ایس نرسنگ اور ایم ایس نرسنگ کے داخلے جاری ہیں۔