Contact Us

سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Administrator Municipal Committee Faisal Ahmed submits his six months performance report to Secretary Local Government & Community Development Department Punjab

احمد پور شرقیہ ،ڈیرہ نواب صاحب ،اوچشریف چنیگوٹھ مبارک پور کی عید گاہوں اور تحصیل کے دیگر کھلے مقامات مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے

ہزاروں فرزاندان توحید نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی دی اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کے زیر نگرانی بلدیہ احمد پور شرقیہ اور بلدیہ اوچشریف نے دونوں شہروں میں صفائی اور ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے تھے

احمد پور شر قیہ( سٹاف رپورٹر) سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی -احمد پور شرقیہ ڈیرہ نواب صاحب اوچ شریف چنی گوٹھ اور مبارک پور کی عید گاہوں کے علاوہ تحصیل کے کھلے مقامات مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے بعد ہزاروں  فرزندان توحید نے حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی  اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی زیر نگرانی بلدیہ احمد پور شرقیہ اور بلدیہ اوچ شریف نے عید گاہوں اور اُنکی طرف جانے والے روٹس پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے تھے

مزید پڑھیں