راہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
پاکستان میں آئین اور پسے ھوۓ طبقات کے حقوق کے لئیے بے نظیر بھٹو کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جاۓ گا پیپلز پارٹی کے۔راہنماؤں ڈاکٹر عُزیر احمد قریشی، محمد علی احسن، طاہر محمود مفتی سید تطہیر الحسن، اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ، مسعود عزیز خان، ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ، عامر فراز ایڈووکیٹ اور ملک محمد ارشد کا شاندار خراج عقیدت
بہاول پور :محترمہ بے نظیر بھٹو جرات و بہادری کا استعارہ ھیں انہوں نےاپنے خون کی قربانی دیکر جموریت کے پودے کو توانا کیا، محترمہ نا صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم اُمَّہ کی توانا آواز تھیں۔ ان خیالات کا اظہار حافظ حسین احمد مدنی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی و ٹکٹ ھولڈر براۓ قومی اسمبلی بہاولپور نے ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام اپنی رہائش گاہ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر عُزیر احمد قریشی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب محمد علی احسن، جنرل سیکریٹری پیپلز لائیرز فورم جنوبی پنجاب طاہر محمود مفتی، ٹکٹ ھولڈر پی پی 253 سید تطہیر الحسن، ڈویژنل صدر پیپلز لائیرز فورم اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ، راہنماؤں مسعود عزیز خان، ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ، نائب صدر پیپیلز لائیر فورم جنوبی پنجاب عامر فراز ایڈووکیٹ اور سینئیر لیڈر پی پی ملک محمد ارشد موجود تھے۔ شہید بی بی کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ھوۓ راہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور پسے ھوۓ طبقات کے حقوق کے لئیے بے نظیر بھٹو کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جاۓ گا۔