تمام اساتذہ یاد رکھیں وفاق بجٹ میں ملازمین کے حوالے سے اعلان کرے گی صوبائی حکومت اس پر تقریبا عمل کرتی ہے
رحیم یار خان کے تمام اساتذہ بھر پور افرادی قوت کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے نکلیں ضلعی صدر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن سعید احمد شاہ
اللہ آباد(نامہ نگار)اگیگا کی کال کے مطابق 12 جون بروز بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ضلع رحیم یار خان کے اساتذہ کرام کا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جاۓ گا۔سعید احمد شاہ ضلعی صدر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن رحیم یار خان نے میڈیا سے گفتگو ہوۓ کہا کہ اگیگا کی کال کے مطابق 12 جون بروز بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ضلع رحیم یار خان کے اساتذہ کرام کا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جاۓ گا تمام اساتذہ یاد رکھیں جو وفاق بجٹ میں ملازمین کا اعلان کرے گی صوبائی حکومت اس پر تقریبا عمل کرتی ہے اس لیے رحیم یار خان کے تمام اساتذہ بھر پور افرادی قوت کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے نکلیں اس موقع پر قاضی محمد افضل مرکزی صدر ، عبدالقادر خان، طالب حسین سعیدی،شرجیل احمد خان، محمد ابراہیم چشتی،علی حیدر شاہ،محمد جہانگیر سیال، جام نعمان لاڑ، عبدالحمید خان،محمد رفیق بھٹی، مشیر احمد خان، ماجد تنویر ہاشمی،محمد جہانگیر مسن،محمد شاہد بھٹی ، زاہد خان کورائی، محمد فیاض خان، سعید احمد اسد،محمد عباس اعوان، حافظ اویس اسلم، عبدالعلیم ،معاذ قادر خان ،محمد عادل کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں رحیم یار خان کے اساتذہ موجود تھے