Contact Us

شاکر شجاع آبادی: از ڈاکٹر احتشام انور کمشنر بہاولپور ڈویژن

Shakir Shuja Abadi
کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجنیئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب شاکر شجاع آبادی کو اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دیتے ہوے

شاکر شجاع آبادی ۔۔۔ کہنے والے کہتے ہیں سرائیکی شاعری کا خواجہ فرید کے بعد سب سے بڑا نام ۔۔۔ عوامی جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرنے والاایک عظیم شاعر۔۔۔ ایک عرصہ ہوا ایک شدید نوعیت کی عضلاتی بیماری کا شکار اور زیرِ علاج ہیں ۔ ہم ان کی عظمت کا اعتراف کرنے کے خواہشمند تھے ۔ بھلا ہو اسلامیہ یونیورسٹی ، اسکے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ان کی ٹیم کا ۔۔۔ شاکر شجاع آبادی کے اعزاز میں آج ایک تقریب کا انعقادکیا اور ان کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔۔۔ شاکر شجاع آبادی تو اب اس دنیا داری سے بے نیاز ہو چکے۔۔۔ان کو یہ ایوارڈ دے کر درحقیقت ہم نے ایوارڈ کی قدر و منزلت میں اضافہ کیا ورنہ کہاں ان کی شخصیت، کہاں ان کی شاعری اور کہاں ہم اور ہمارے ایوارڈ!
بہت سے دوستوں نے شاکر شجاع آبادی کا نام تو سن رکھا ہو گا،یہ بھی سنا ہوگا بڑے شاعر ہیں لیکن کبھی ان کی شاعری پڑھنے ،سننے کا اتفاق شاید نہ ہوا ہو ۔۔۔تو جناب، نمونے کے لیے دو شعر حاضر ہیں، پڑھئے اور حظ اٹھائیے

تو محنت کر محنت دا صلہ جانے خدا جانے
توں ڈیوا بال کے رکھ چا، ہوا جانے خدا جانے
اے پوری تھیوے نہ تھیوے بے کار نئیں ویندی
دعا شاکر تو منگی رکھ، دعا جانے، خدا جانے