Contact Us

حریم شاہ کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، شہزاد اکبر ‎‎

Hareem Shah and Shehzad Akbar

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا حریم شاہ کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران حریم شاہ سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا،  حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔ مشیر داخلہ نے مزید کہا برطانوی ایجنسی سے بھی یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔ ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں۔ واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی۔ حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد حریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔

مزید پڑھیں