احمدپورشرقیہ( نامہ نگار )ا احمد پور شرقیہ کی معروف نامور گلوکارہ گلناز بانو جٹی کی ان کی خدمات پر لاہور میں تاج پوشی کی گئی – گزشتہ دنوں دوبئی اور مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان پہنچنے پر الحمرا میں ان کی تاج پوشی کی گئی گل ناز بانو نے کہا کہ میں نے اپنی آپ کو موسیقی کے لیے وقف کر رکھا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہمارے علاقے کی کلاسیکل گائیکی کو پوری دنیا میں سنا جاتا ہے گلنا زبانو کی تاج پوشی پر اہلیان علاقہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے