Contact Us

شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز

sharmeen obaid chinoy

 سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ سمیت دیگر شامل

کراچی (پی پی آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ ’گوچی‘ کی ویڈیو سیریز جاری کردی۔شرمین عبید چنائے نے فیشن برانڈ کی خواتین کو خودمختار بنانے کی عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز پر مبنی سیریز کی ہدایت کاری کی ہے، پی پی آئی کے مطابقط سیریز کی چند مختصر ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔’گوچی چائم‘ سے قبل شرمین عبید چنائے نے گزشتہ برس امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ہدایات بھی دی تھیں جب کہ وہ جلد ہی سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کی سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔علاوہ ازیں شرمین عبید چنائے امریکا سمیت دیگر ممالک کے متعدد عالمی منصوبوں میں بھی کام کر رہی ہیں’گوچی چائم‘ کے حوالے سے شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی مہم کے لیے 35 ویڈٰوز کی سیریز بنا رہی ہیں۔وہ جن شخصیات کی ویڈیوز بنائیں گی ان میں سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور جان لیجنڈ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔مجموعی طور پر شرمین عبید چنائے ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز اور مختصر دستاویزی فلمیں بنائیں گی، جنہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں