احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ اداکار سلطان راہی جنہیں 9 جنوری 1996کو گجرانوالہ کے بائی پاس پر نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اُن کی 26ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی۔ وہ 1934کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے اس لافافی ادا کار کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ فلمی تاریخ میں سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا عالمی اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیئر یئر کے دوران ایک ہزار سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر د یکھائے ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیر یئر کا آغاز 1956میں کیا ۔ تاہم انہیں مقبولیت عام فلم ، بشیر ا ، سے ملی ۔ جس کا مقبول عام گانا ، کندھا ڈولی نوں دے جاویں ویر وے ، آج بھی مقبول ہے مرحوم ایک بلند پایہ فنکار بلکہ ایک خدا ترس انسان تھے اور خاموشی سے کئی غریب گھرانوں کی کفالت کرتے تھے۔ اور کئی مستحق بچیوں کے جہیز کی رقم اپنی جیب سے ادا کر کے اُن کے گھر بسانے میں اُ ن کے والدین کی مدد کی ۔ یہ بھی غالباً دنیا کی فلم انڈسٹری میں ایک ریکارڈ ہے کہ سلطان راہی کی عید کے مو قع پر تین پنجابی فلمیں ، شیر خان، سالا صاحب، اور چن وریا ، ریلیز ہوئیں ۔ اور تینوں نے ڈائمنڈ جوبلی ہونے کا اعزا ز حاصل کیا۔ اور ایک سال سے زائد عرصہ اپنے سینماؤں پر چلتی رہیں۔ جبکہ ا ن تینوں فلموں میں ہیروئن کا کردار اداکارہ انجمن نے ادا کیا تھا۔ مرحوم کی فلم مولا جٹ ، نے فلمی تاریخ میں بزنس کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے بیر ون ملک میں بھی نام پیدا کیا۔ اور انڈیا نے بھی اس کی نقل بنائی۔ تاہم وہ فلم ناکام رہی ۔ پنجابی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اُردو فلموں ، ان داتا، ، جاسوس ، ، راستے کا پتھر ، ، جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ اُن کی موت کا اُن کے ورثاء کو رنج ہوا ہی مگر اس کے بعد ہماری پنجابی فلموں سے وابستہ تکنیک کاروں کا جو نقصان ہوا۔ اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ ان میں کئی بیروز گار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے ۔ اور کئی درجن سیمنا ہاوسسز بند ہو کر پلازوں اور پلاٹوں کی شکل میں تبدیل ہوگئے ۔ بعدازاں اُن کے بیٹے حید رسلطان نے چند فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ مگر وہ اپنے والد کی طرح کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ اور 26 سال گزر جانے کے باوجود سلطان اہی کا خلاء آج تک پُر نہ ہوسکاہے۔ اُن کے پرستار آج بھی اُن کی برسی عقیدت و احترام سے منا کر ثابت کررہے ہیں کہ یہ عظیم اداکار اُن کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کی فلمیں رہتی دنیا تک ان کی یاد دلاتی رہیں گی ۔