یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ امریکہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا
بہاول پور (پ ر) انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سابق طالبہ نگینہ بشیر کو یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ امریکہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔وہ یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ امریکہ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں گی۔ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف و اساتذہ کرام نے طالبہ نگینہ بشیر کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔