اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

محلہ فتانی کے گھر میں پولیو قطرے پلانے گئی ٹیم پر مبینہ حملہ

AhmedpureAst city Map

ہم متعدد بار پولیو قطرے پلانے آتے ہیں مگر ہر بار یہ خاتون بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیتی ہے پولیو انچارج یوسی فرحینہ شاھین

دو روز قبل میں اپنے تین سالہ بچے عظیم خان کو بازار میں پولیو ٹیم سے قطرے پلواچکی ہوں ۔دوبارہ ہم قطرے کیوں پلائیں بچوں کی والدہ فرح خان

احمدپور شرقیہ (نامہ نگار) محلہ فتانی کے گھر میں پولیو  قطرے پلانے گئی ٹیم پر مبینہ حملہ ،خالق سجاد  وغیرہ اور خواتین کا پولیو ٹیم پر مبینہ تشدد۔تفصیل کے مطابق پولیو انچارج یوسی فرحینہ شاھین اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ فتانی کے ایک گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئی تو خالق سجاد نامی شخص نے گھر کی خواتین سے مل کر انہیں مبینہ تشدد کانشانہ بنایا اور کمرہ میں بند کر دیا ۔فرحینہ شاھین کے مطابق ہم متعدد بار پولیو قطرے پلانے آتے ہیں مگر ہر بار یہ خاتون بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیتی ہے جبکہ بچوں کی والدہ فرح خان نے بتایا کہ دو روز قبل میں  نے  اپنے  تین سالہ بچے عظیم خان کو بازار میں پولیو ٹیم سے قطرے پلواچکی ہوں ۔دوبارہ ہم قطرے کیوں پلائیں ۔پولیوٹیم نے15پر کال کی مگر تاحال کوئی کاروائی نہ ہوئی ۔

مزید پڑھیں