اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسسٹنٹ کمشنرمحمدعثمان امین کی جامع مسجد موضع بیٹ بختیاری میں کھلی کچہری موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے

Assistant Commissioner AhmedpurEast Muhammad Usman Ameen

علاقہ مکینوں نے سیوریج کے پانی کے حل، اور پنجند پل کوڈبل کرنے کا مطالبہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نےپرپوزل بھجوانے کی یقین دہانی کروائی


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کی بعد نماز جمعہ جامع مسجدموضع بیٹ بختیاری میں کھلی کچہری ,موقع پر سائلین کے مسائل سن کرحل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بھاولپور ظہیر احمدجپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدعثمان امین نے نائب تحصیلدارملک شہباز حسین،گرداوران خلیل خان بلوچ،اقبال خان بربرا، رشید احمد،پٹواریان فہیم اقبال،شفیق الرحمن بھٹہ،خواجہ خیرات محسن شاہ،سیکریٹری  یونین کونسلز،اور میونسپل کمیٹی اوچ شریف کےعملہ کے ہمراہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد موضع بیٹ بختیاری میں محکمہ ریونیو ِ،میونسپل کمیٹی اوریونین کونسل کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدعثمان امین نے سائلین کےمسائل سنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کیے -علاقہ مکینوں نے  سیوریج کے پانی کے حل، اور پنجند پل کوڈبل کرنے کا مطالبہ کیاجس پر انہوں نے سیوریج کے فوری حل کیلئے اور پل کو ڈبل کرنے متعلق پرپوزل بھجوانے کی یقین دہانی کروائی

مزید پڑھیں