اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنی گوٹھ تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکول سے گھر جانے والے بڑے بھائی سمیت چار بچے شدید زخمی

chanigoth

سولہ سالہ رشید ، 12 سالہ بختاور بی بی ، آٹھ سالہ محمد مبین اور چھ سالہ غلام فرید سکنہ موضع حاصل لاڑ کو بی وی ایچ بہاولپور منتقل کر دیا گیا


چنی گوٹھ (نامہ نگار)تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بڑے بھائی  سمیت سکول سے گھر جانے والے  چار بچے شدید زخمی ، ریسکیو 1122 چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ کے مطابق  پرائمری سکول رضوان آباد سےتین بچے اپنے بڑے بھائی رشید احمد کے ہمراہ چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ اڈہ رضوان آباد کے قریب تیز رفتار وین نے ان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ رشید ، 12 سالہ بختاور بی بی ، آٹھ سالہ محمد مبین اور چھ سالہ غلام فرید سکنہ موضع حاصل لاڑ شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 نے رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بی وی ایچ بہاولپور منتقل کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں