مرحومہ ایک نیک سیرت اور عظیم خاتون تھیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔, اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے تعزیتی پیغام
بہاول پور:12/ستمبر ( )ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور محمد طارق اسماعیل نے صدر پریس کلب بہاول نگر، قاسم علی شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور عظیم خاتون تھیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔