اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

طارق بشیر چیمہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh

وہ بدستور مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں حلقہ پی پی 248 میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کیا جائے گا

جلد ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز چنی گوٹھ سے کیا جائے گا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریزشیخ فارمز کی چنی گوٹھ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، گزشتہ ماہ بجلی کے بلوں میں بھی سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ فارمز چنی گوٹھ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کسانوں کو بلا سود کھاد بیج اور زرعی لوازمات کی فراہمی کے لئے کسان کارڈ جاری کیا گیا ہے جس سے وہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو ٹریکٹر کی خریداری کے لئے بھی کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی دے رہی ہے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کیا جائے گا اور ان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ بدستور مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جلد ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز چنی گوٹھ سے کیا جائے گا جن کے لئے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، انجمن تحریک آرائیاں کے رہنما چوہدری محمد احسان ، چوہدری اعظم علی ، چوہدری عبد الغفار ، چوہدری اکرام الحق ، چوہدری عبد القیوم، انجمن تاجران کے رہنما رانا فاروق ، سید مدثر ہاشمی سمیت دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے ۔

مزید پڑھیں