اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے طلباوطالبات ان اسکالرشپس کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔وائس چانسلر
بہاول پور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور و ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہونہار اسکالرشپ پروگرام صوبے بھر کے طلباوطالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سکیم سے ہزاروں طلباو طالبات مستفید ہوں گے۔ جنوبی پنجاب جیسے نسبتا” پسماندہ خطے کے نوجوانوں کے لیے یہ اسکالرشپ سکیم بہترین تحفہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے طلباوطالبات ان اسکالرشپس کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں
وائس چانسلر نے چیف منسٹر ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لئے انٹرویوز و دیگر سرگرمیوں کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام عمل میں شفافیت اور مستعدی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء انسٹی اٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی، ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کیتعاون سے چیف منسٹر کے ہونہاراسکالرشپ پروگرام کے تحت دستاویزات کی تصدیق اور انٹرویوز کی تین روزہ سرگرمی کا بغداد الجدید کیمپس میں انعقاد کیاگیا۔پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے مطابق 1200 سے زائد طلباو طالبات نے دستاویزات کی تصدیق اور انٹرویوز کے عمل میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر شبانہ رمضان ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمپوٹر سائنس گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور نے ان انٹرویوز میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی کی۔