مبارک پور(نامہ نگار) محکمہ صحت پنجاب پولیو کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے، انسداد پولیوکی قومی مہم میں سول سوسائٹی کے افراداور والدین ہماری ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن ڈی کے کپسول ضرور پلوائیں یہ پیغام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بہاول پور ڈاکٹر خالد چنڑ نے دیہی مرکزصحت مبارک پور وزٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیوایک موذی مرض ہے جس سے بچاو کے لئے ضلع بھر کی تما م ہیلتھ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں مبارک پور یونین کونسل میں ہماری ٹیمیں تقریبا چھ ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں گی۔ہمارے ضلع کے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر و دیگر ہیلتھ آفیسران اپنی ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں، ہم پانچ روزہ مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کا حدف مکمل کرلیں گے۔