کسانوں کو معیاری کھادوں کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین

Assistant Commissioner Mian Usman Ameen

اسسٹنٹ کمشنر نے کھا دڈیلروں کے وفد سے ملاقات میں کھادوں کے اسٹاک اور نرخوں سے متعلق معلومات حاصل کیں

سینئر زراعت آفیسرکامران جبار نے اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل میں کھاد کے موجود ہ اسٹاک سے متعلق بریفنگ دی

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیاری کھادوں کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس پر پوری طرح عمل کیا جا ئے گا۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھا دڈیلروں کے وفد سے ملاقات میں ا نہوں نے کھادوں کے اسٹاک اور نرخوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اس مو قع پر ڈیلروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتا یا کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجو دہے اور کسانوں کو کنٹرول نرخوں پر فروخت ہورہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسانوں کو بھر ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس مو قع پر سینئر زراعت آفیسرکامران جبار نے اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل میں کھاد کے موجود ہ اسٹاک سے متعلق بریفنگ دی۔ اس مو قع پر کھاد ڈیلرز چوہدری محمدا کرم، منصور اقبال قریشی، محمد ارسلان شاھد، چوہدری محمد ریاض ودیگر بھی موجود تھے

مزید پڑھیں