ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کی صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی ڈاکٹر فہد اقبال کے ساتھ نکاح اور رخصتی کی تقریب

Dr Ahmed Hassan Khera 's daughter wedding ceremony Bahawalpur
بہاولپور :ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کی صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی ڈاکٹر فہد اقبال ایف سی پی ایس کے ساتھ تقریب نکاح کے موقع پر فور سیزن ہوٹل میں اپنے کزن سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ گروپ فوٹو

فور سیزن ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب نکاح اور رخصتی میں ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کے کزن سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان ان کی اہلیہ محترمہ کے علاوہ شہر کی معزز خواتین ,عزیزو اقارب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

نکاح کی تقریب کے شرکاء نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور رخصتی کے موقع پر موجود معزز خواتین نے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر مسز انجم احمد کھیڑا کو ان کی صاحبزادی کی شادی کے فرض سے سبکدوشی پر مبارکباد دی ،ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا بھی ہدیہ تہنیت اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

بہاولپور (سٹاف رپورٹر )ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور ماہر امراض نسواں ڈاکٹر مسز انجم احمد کھیڑا کی صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی رسم نکاح فور سیزن ریسٹورنٹ میں گھرکی ہسپتال لاہور میں تعینات ڈاکٹر فہد اقبال ایف سی پی ایس کے ساتھ بخیر خوبی انجام پا گئی -تقریب نکاح میں ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کے کزن سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید کے علاوہ عمائدین شہر، ڈاکٹرز پروفیسرز دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت معزز خواتین کی ایک بڑی تعداد رخصتی کی تقریب میں موجود تھی

بہاولپور: ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کا اپنی صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی رسم نکاح کے موقع پر فور سیزن ہوٹل میں اپنے خالہ زاد بھائی سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور داماد ڈاکٹر فہد اقبال کے ساتھ ایک کلک

نکاح کی تقریب کے شرکاء نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور رخصتی کے موقع پر موجود معزز خواتین نے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر مسز انجم احمد کھیڑا کو صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی شادی کے فرض سے سبکدوشی پر مبارکباد دی اور نو بیاہتا جوڑے کی دائمی خوشیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا -دریں اثناء ادارہ روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ بھی ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا اور ان کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر مسز انجم احمد کھیڑا کو ان کی صاحبزادی ڈاکٹر علیزہ احمد کی شادی خانہ آبادی پر ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور جواں سال نو بیاتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہے ـ

بہاولپور :ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا کی اپنے داماد ڈاکٹر فہد اقبال کے ہمراہ تقریب نکاح کے موقع پر لی گئی تصویر

مزید پڑھیں