Advertisements

سیکرٹری ایریگیشن رائے واصف خورشید نے اے پی برانچ کو پندرہ نومبر تک پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے

Kissan Board AhmedpurEast
Advertisements

کسان بورڈ کے چیئرمین جام حضوربخش لاڑ کی فیاض احمد بلوچ، جام اللہ ڈتہ گھنیہ اور غلام مصطفی چنڑ کے ہمراہ سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سے اُن کے دفتر میں ملاقا ت


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) کسان بورڈ کی کاوشیں رنگ لے آئیں سیکرٹری ایریگیشن  رائے واصف خورشیدنے اے پی برانچ کو پندرہ نومبر تک پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسان بورڈ کے چیئرمین جام حضوربخش لاڑنے تحصیل صدر بورڈ احمدپورشرقیہ فیاض احمد بلوچ، نائب صدر جام اللہ ڈتہ گھنیہ اور سینئر نائب صدر غلام مصطفی چنڑ کے ہمراہ سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سے اُن کے دفتر میں ملاقا ت کی اور انہیں بتا یا کہ پندرہ نومبر تک اے پی برانچ کو پانی کی فراہمی سے گندم کی فصل سے کسانوں کو بہت فائد ہ ہوگا اور گند م کی کاشت کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ جس پر سیکرٹری ایریگیشن نے محکمہ ایریگیشن کو اے پی برانچ کو پندرہ نومبر تک پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے جس پر کسان بورڈ کے رہنماؤ ں  نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ 

Advertisements