Contact Us

سرکل پولیس احمد پور شرقیہ نے تقریبا چار کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ مال اور نقد رقم برآمد کر کے حقیقی۔مالکان کے حوالے کیا ڈی ایس پی چوہدری فرخ جاوید

DSP AhmedpurEast Farrukh Javed

سرکل پولیس نےمنشیات فروشوں و نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 من چرس ، 4 من بھنگ، 15 ہزار لیٹر شراب، 139 پسٹل ، 3 کلا شکوف برآمد کیں پریس کانفرنس

احمد پور شرقیہ ( پ ر  ) ڈی ایس پی چوہدری فرخ جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور  ریجنل پولیس آفیسر  رائے بابر سعید  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی کی ہدایت پر  سرکل پولیس احمد پور شرقیہ نے میری قیادت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ماہ کے دوران تقریبا چار کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ نقد رقم برامد کر کے لوگوں کے حوالے کیا ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف محمد لطیف  ایس ایچ او ڈیرہ نواب شہزاد سرور ایس ایچ او تھانہ صدر محمد عباس نیازی ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فیصل امین ایس ایچ او تھانہ ڈھور کوٹ افضل نواز ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید وغیرہ نے مختلف گینگز اور کریمنلز کو گرفتار کر کے متعدد مقدمات میں زیورات طلائی 15 تولہ ، تغرائی 6 تولہ ، 24 راس بھینس دو بچھڑے  30 عدد موٹر سائیکل، 36 شاخ بکریاں ، دو عدد کاریں، کافی تعداد میں سولر پلیٹیں مالیتی تقربیا ڈھائی کروڑ اور نقدر تم تقریبا ایک کروڑ کل مالیتی ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بر آمد کر کے مدعی مقدمات کے حوالے کیا ہے اور منشیات فروشوں و نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 من چرس ، 4 من بھنگ، 15 ہزار لیٹر شراب، 139 پسٹل ، 3 کلا شکوف برآمد کیے اور اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کیٹگری A کے 123 جبکہ کیٹگری B کے 649 مجرمان گرفتار کیے گئے ہیں ریجنل پولیس افیسر رائے بابر سعید DPO اسد سر فراز خان کی ہدایت پر یہ مہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح جاری رہے گی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی ایس پی چوہدری محمد نعیم ناصر سید ناصر محمود رضوی سردار اے ڈی جلوانہ سید مبین شاہ علی لال جلوانہ عمران اکبر خان  چوہدری امان اللہ بھلر حسن خان پٹھان سہیل احمد قادری عمران حفیظ خان اور محمد ناصر خان نیازی جاوید مغل احمد خان بابر اختر جٹ وریاء وغیرہ بھی موجود تھے

مزید پڑھیں