سرکاری جامعات میں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کے تقرر کے لیے امیدواروں کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی شرکت کمیٹی سفارشات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو پیش کرے گی
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری جامعات میں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرر کے لیے امیدواروں کی دستاویز اور بیرون ملک پی ایچ ڈی مقالات کی تحقیق کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی کے کنوینئرپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور اور دیگر ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر طار ق محمود وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور شامل ہیں۔سرکای جامعات میں اہم ترین فیکلٹی پوزیشن پر تعیناتی کے لیے یہ خصوصی کمیٹی جلد ہی اپنی سفارشات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو پیش کرے گی۔