وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چشتیاں میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنما غلام ربانی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
Advertisements
انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تاجر کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور22جون:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چشتیاں میں فائرنگ سے مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما غلام ربانی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم مریم نواز شریف نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے تاجر کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Advertisements