احمد پور شرقیہ کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے آل پارٹیز کانفرنس

Ahmedpureast be awaded district status.All Parties Conference
پنجاب کالج میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے سٹیج کا منظر مدیر احسان احمد سحر صدارت کر رہے ہیں جبکہ قاضی عدنان فرید مہمان خصوصی ہیں تقریب کے میزبان شیخ عزیز الرحمن اے پی سی میں قراردادیں پیش کر رہے ہیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے انتخابی وعدے کی بلا تاخیر تکمیل کی جائے احمد پور شرقیہ کو اضافی فنڈز اور ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں اسلامیہ یونیورسٹی کے احمد پور کیمپس کو فی الفور قائم کیا جائے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے اور ادویات کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے نیز میونسپل اسٹیڈیم میں تعمیرات کا کام مکمل کرایا جائے سمیت مختلف قراردادوں کی منظورِی دی گئی

مدیر احسان احمد سحر کی تجویز پر تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ احمد پورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے دلانے کا مطالبہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب تک پہنچانے کے لیے ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کرتے اس سلسلے میں ان کی خدمات حاصل کرے

میڈیا کلب اور گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے پنجاب کالج میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت سینیئر صحافی و مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے کی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید مہمان خصوصی تھے نظامت کے فرائض میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن نے انجام دیے

آل پارٹیز کانفرنس میں مرزا محمد نواز ،محمد اشفاق سلفی مخدوم سید غلام مجتبٰی بخاری ،جمیل الرحمن پروانہ، قاری سیف الرحمن راشدی ، لشکر علی بھٹو، خالد چوہان، محمد اعجاز الرحمن پلادہ رام ، غلام حسین قریشی،اسلم قریشی، عبد الباسط شکرانی،عمران اکبر،آصف بُخاری ، مختیار احمد ملک،شیخ عزیز الرحمان ، احسان احمد سحر ،قاضی عدنان فرید نے احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سےاظہار خیال کیا


احمد پور شرقیہ( نامہ نگار)میڈیا کلب احمد پور شرقیہ اور سماجی ادارہ گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین اورعہدےدران پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس میں  وزیر  اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ احمد پور شرقیہ کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے  ورکنگ صحافیوں اور  سیاسی عہدے داران و اکابرین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے الیکشن مہم کے دوران احمد پور شرقیہ کے دورہ کے موقع پر احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کا وعدہ مکمل کیا جائے  اے پی سی کی صدارت سینیئر صحافی اورمدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ   احسان احمد سحر جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ممبر پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید  تھے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر محمد زکریا ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع بہاولپور محمد اشفاق سلفی اقلیتی پارٹی کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل جیلا رام مینگوال پلادا رام ۔بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید غلام مجتبی بخاری آرٹسٹ ایکوٹی ریڈیوپاکستان  بہاولپور کے صدر جمیل الرحمان پروانہ چیف آرگنائزر احمد پور اتحاد مختیار احمد ملک امیر جماعت اسلامی محبوب احمد راجپوت مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان مرزا محمد نواز ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی لالا محمد اسلم قریشی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالباسط شکرانی جمعیت علمائے اسلام ضلع بہاولپور کے سیکرٹری جنرل قاری سیف الرحمن راشدی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر لشکر علی بھٹو محمد خالد چوہان پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اعجاز الرحمن انجمن تحفظ عزاداری حسین کے صدر سید محمد علی شاہ میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمان سینئر نائب صدر اعجاز حسین مغل جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری ایڈیشنل سیکرٹری محمد سلیم آغا سیکرٹری  اطلاعات حافظ محمد شفیق فنانس سیکرٹری غلام حسین قریشی ایگزیکٹو کونسل کے رکن احسن خان  الیکٹرانک میڈیا کے مرکزی رہنما عمران اکبر خان و دیگر سیاسی سماجی نے مختلف مسائل پر تقاریر کیں –  آل  پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کا متفقہ مطالبہ تھاکہ احمد پور شرقیہ تحصیل ریونیو رقبہ اور ابادی کے لحاظ سے بڑی تحصیل ہے اور قبل ازیں اس بارے میں احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی مگر تاحال اس کو ضلع کا درجہ نہ دیا گیا ہے اس لیے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فی ا لفور احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے ۔ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نےوزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ احمد پور شرقیہ کو اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں اور ترقیاتی سکیمیں دی جائیں ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس کو فوری قائم کیا جائے خصوصی افراد اور بچوں کی تعلیم کے لیے سپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ہائی کا درجہ دیا جائے احمد پور شرقیہ کا واحد میونسپل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا کام مکمل کرایا جائے اور اس کے ارد گرد قبضہ مافیا سے رقبہ واگزار کرایا جائے ۔ تحصیل احمد پور شرقیہ کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور ادویات کااضافی فنڈز  فراہم کیا جائے ۔ احمد پور شرقیہ کو ٹیکس فری زون قرار دے کر صنعتی علاقہ قرار دیا جائے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے ۔ احمد پور شرقیہ کی بڑھتی ہوئی ابادی کے پیش نظر شہر احمد پور شرقیہ میں صرف واحد  گرلز ہائی اسکول ہے جو کہ ناکافی ہے اس لیے فی الفور ایک اور ہائی سکول کا قیام کیا جائے  ۔ احسان احمد سحر کی تجویز پر متفقہ طور پر تمام شرکاء نے ایک رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا جو قاضی عدنان فرید کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان سے ملاقات کرے گی اور اخری سطح پر وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے ان کو احمد پور شرقیہ کے ضلع کا درجہ دلانے کے وعدوں پر عمل درامد کو یقینی بنائے گی ال پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے بھرپور طریقے سے احمد پور شرقیہ کے مسائل کو اجاگر کیا اور میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

مزید پڑھیں