چنی گوٹھ (نامہ نگار) اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے آمین آباد تحصیل لیاقت پور کا رہائشی ورکر جعفر حسین جاں بحق شوگر ملز میں کرنٹ لگنے سے ایک ورکر جاں بحق ، ذرائع کے مطابق جعفر حسین ولد منظور احمد جو کہ آمین آباد تحصیل لیاقت پور کا رہائشی بتایا گیا ہے جو کہ شوگر ملز کے مکینکل شعبہ میں کام کرتا تھا گزشتہ رات کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ رابط کرنے پر شوگر ملز کے ڈی جی ایم ایڈمن اینڈ سیکورٹی میجر ریٹائرڈ عمر سلطان نے کہا کہ ہمارے ورکر کی موت کا واقعہ حادثاتی ہے اور ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کی ہر طرح کی مالی معاونت فراہم کریں گے