Contact Us

پاکستان دنیا کے ایسے 15 ممالک میں شمار جہاں پانی کی دستیابی دباؤ کاشکار ہے: حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh Group Photo

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ترقی پسند کاشتکار حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے ڈیمزکی تعمیر نہ ہونے کے باعث ہرسال 34 ملین ایکٹر فٹ پانی سمندربردہوکرضائع ہورہاہے پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے 15 ممالک میں ہونے لگا ہے جہاں پر پانی کی دستیابی دباؤ کاشکار ہے۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک نے بھی اپنی رپورٹ میں اس امر کاانکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق پاکستان کاشمار ایسے ممالک میں ہوتاہے جہاں بین الاقوامی پیمانے کے مطابق ایک ہزار دنوں کی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے مگر نئے ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے کے باعث محض پاکستان میں تیس دنوں کی ضروریات کاپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے آب پاشی کے ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت 13 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اورہرسال 34 ملین ایکٹر پانی سمندرمیں گرکاضائع ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیزرسے زمین ہموار کرنے کے آلات دینے اورڈرپ اریگیشن کے پروگرام شروع کئے تھے لیکن معلوم نہیں انکا کیابنا آب پاشی کے زرائع کے مطابق اگرحکومت نے پانی کی کمی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے آبادی کے تیزی سے اضافہ اورزرعی معیشت رکھنے والے ملک میں پانی کی قلت خوراک کی کمی کے بحران جنم کودے سکتی ہے ملک بھرمیں جوچندایک ڈیمز بنائے بھی جارہے ہیں وہ تھوڑی بہت بجلی پیداکرسکتے ہیں لیکن پانی ذخیرہ کرنے کی کوئی خاص گنجائش نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق تقریبا ہرسال سیلاب کے باعث پاکستان میں بربادی کی ایک نئی داستان رقم ہوتی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے باوجود پاکستان پانی کی کمی کاشکارہورہاہے۔

مزید پڑھیں