آر پی اوصادق علی ڈوگر کا ریجنل اسپیشل برانچ آفس اور ریجنل پیٹرولنگ آفس بہاولپور کا وزٹ
آر او اسپیشل برانچ حبیب اللہ خان اور ایس پی پیٹرولنگ ساجد حسن نے بریفنگ دی
بہاولپور()آرپی اوصادق علی ڈوگر کا اسپیشل برانچ اور ریجنل پیٹرولنگ آفس بہاولپور کا دورہ آر او اسپیشل برانچ نے اور ایس پی پیٹرولنگ ساجد حسن نے بریفنگ دی۔ آر پی اوصادق علی ڈوگر نے ریجنل اسپیشل برانچ آفس اور ریجنل پیٹرولنگ آفس بہاولپور کا وزٹ کیا۔تفصیل کیمطاق آر پی او صادق علی ڈوگر نے ریجنل پیٹرولنگ آفس بہاولپور کا وزٹ کیا،پی ایچ پی کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ریجنل پیٹرولنگ آفیسر ساجد حسن نے پی ایچ کے مقاصد،کردار،کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی اوصادق علی ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ پی ایک اسپیشلائزڈ فورس ہے۔ پنجاب کی دوسری فورسز کی طرح پنجاب ہائی ویز پیٹرول پولیس اور اسپیشل برانچ مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے میں پنجاب پولیس کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ پنجاب ہائی ویز پیٹرولنگ پولیس کا بنیادی مقصد پنجاب ہائی ویز کو محفوظ بنانا،شہریوں میں دوران سفر احساس تحفظ، شاہراوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام، کرائم کنٹرول اور مدد فراہم کرنا ہے۔آر پی اوصادق علی ڈوگر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وقت میں زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ہم نے ریجن بہاولپور میں کرائم میپنگ پر کام شروع کیا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ کرائم میپنگ کے ذریعے موجودہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے جرائم کی شرح کوکم کیا جا سکتا ہے۔کرائم میپنگ کے ذریعے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے پکٹنگ اور پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ سنگین جرائم کے وقوع پذیر ہونے کی صورت میں چند ہی گھنٹوں میں جبکہ دیگر جرائم کی صورت میں 24گھنٹے کے اندر کرائم میپنگ کی جا سکتی ہے۔ آپ ڈسٹرکٹ پولیس کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ ہم اپنی رینج میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے کرائم فری سٹی بنائیں۔
بعدازاں آر پی او صادق علی ڈوگر نے ریجنل اسپیشل برانچ کا دورہ کیا۔اسپیشل برانچ آفس آمد پر آر او اسپیشل برانچ حبیب اللہ خان نے آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کا استقبال کیا اور ریجن بھر میں اسپیشل برانچ کی ادا کی جانے والی ڈیوٹیز اور آفیسرز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی او نے اسپیشل برانچ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرز میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے۔کیش انعام حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر اطہر نوید،سب انسپکٹر نور محمد،ہیڈ کانسٹیبل عتیق اور کانسٹیبل محمد عقیل شامل ہیں۔