Contact Us

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے ضلع راجن پور کے قصبے فاضل پور میں 250سے زائد افراد میں عید پیکج راشن تقسیم کیا

IUB VC Fazalpur Visit

— اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فلڈریلیف سیل گورنر پنجاب و چانسلرمحمد بلیغ الرحمن کی ہدایت پر قائم کیا گیا وائس چانسلر انجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب

 اسلامیہ یونیورسٹی نے عید کے موقع پر ضلع راجن پوراور ضلع ڈیرہ غازی خان میں بیک وقت 2ملین مالیت کا امدادی پیکج تقسیم  کیا   

وائس چانسلر انجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے آج ضلع راجن پور کے قصبے فاضل پور کے مضافات میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں پتیات کا دورہ کیا اور 250سے زائد افراد میں عید پیکج راشن تقسیم کیا ہے۔ اس موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فلڈریلیف سیل گورنر پنجاب و چانسلرمحمد بلیغ الرحمن کی ہدایت پر قائم کیا گیا اور اس سیل کے تحت اب تک راجن پور،رحیم یار خان کے متاثرہ علاقوں میں 3کروڑسے زائد کا امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نہیں بھولی اور عید کے موقع پر ضلع راجن پوراور ضلع ڈیرہ غازی خان میں بیک وقت 2ملین مالیت کا امدادی پیکج تقسیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیلاب متاثرین میں ادویات بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر فلڈریلیف سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹرآصف نوید رانجھا نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ریلیف کے لئے کام کیا۔انہوں نے وائس چانسلر کو بریفنگ میں آگاہ کیا کہ راجن پور کے نواحی علاقوں میں ایک فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ 204ہاؤسنگ یونٹ بھی بنا رہی ہے۔اس کے علاوہ ان علاقوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ویٹرنری اور میڈیکل کی سہولیات بھی بہم پہنچائی اور متاثرہ لوگوں کو سائیکالوجیکل سپورٹ بھی فراہم قائم کی گئی۔اس موقع پر تحصیل دار راجن پور،رائے حسن نواز،ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈپبلیکشنز،شہزاد احمد خالد،سینئرپروڈیوسراطہرلاشاری فیکلٹی ممبران میں سبطین رضا،احمد نواز،ایگزیکٹو سیکریٹری ٹو وائس چانسلر محمد خالد شیخ ودیگر بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں