غریب طبقہ کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس طبقہ بھی شدیدمشکلات میں مبتلاہوگیا — وزیراعظم پاکستان سے سبسڈی فوری طورپر بحال کرنے کی اپیل
چنی گوٹھ (نامہ نگار) یوٹیلیٹی سٹور ویران حکومت کی جانب سے صارفین کو دی گئی سبسڈی ختم ‘ مڈل کلاس طبقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ‘شہری یوٹیلٹی سٹور پرخریداری کر کے اپنا گزر بسر کر رہے تھی مگر وہاں پر بھی ریٹ بڑھا دیا ہے بینظیر انکم سپورٹ کا ڈرامہ رچا کر عام شہری کو گھی 300 سو سے بڑھا کر 375 روپے کر دیا گیا آٹا 650 روپے چینی 89 روپے کر دی گئی جبکہ بینظیر انکم سپوٹ پروگرام والوں کو ہی سبسڈی دی جا رہی ہے بینظیر انکم سپورٹ میں خواتین رجسٹرڈ ہے کسی کے پاس آئی ڈی نمبر سینڈ کرنے کیلئے بیلنس ہی نہیں ہوتا موبائل بیلنس ہو تو میسج کریں جن کے پاس بیلنس نہ ہو وہ پہلے 100 کا بیلنس کروائے اور پھر میسج کریں اگر پھر بھی او ٹی پی کوڈ نہ آئے تو سارا دن انتظار کریں خواتین کو زلیل خوار کیا جانے لگا سبسڈی ختم ہونے سے غریب طبقہ کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس طبقہ بھی شدیدمشکلات میں مبتلاہوگیا شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے سبسڈی فوری طورپر بحال کرنے کی اپیل کی