صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر عباسی کی والدہ محترمہ ڈیراور کے شاہی قبرستان میں سپرد خاک

ڈیرہ نواب صاحب (عادل عباسی سے) صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر عباسی کی والدہ محترمہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ان کے شوہر شہزادہ محمد داؤد
عباسی مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا – شاہی قبرستان میں تدفین کے موقع پر ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی ‘صاحبزادہ عزیز الرشید عباسی’صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی ,صاحب زادہ محمد لقمان عباسی ,صاحب زادہ فیض الرشید عباسی ‘صاحبزادہ ہارون رشیدعباسی ‘سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی ,میاں عاصم جاوید عباسی, میاں عادل جاوید عباسی, میاں طارق انور عباسی, میاں پرویز انور عباسی, میاں مقبول عباسی, اور میاں ولید عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں

قبل ازیں شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کی بیوہ محترمہ کے جسدِ خاکی کو گزشتہ شام کراچی سے ڈیرہ نواب صاحب ان کی اقامت گاہ پر لایا گیا جہاں پرنس بہاول خان عباسی اور دیگر شخصیات پہلے سے موجود تھیں – نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کو صادق گڑھ پیلس منتقل کیا گیا جہاں مفتی محمد محسن فیضی کی امامت میں نماز جنازہ پڑھایا گیا جس میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد شریک ہوئے ان میں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی ,مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی’حسن عسکری شیخ’, شیخ ناصر سلیم’تحصیل صدر بار ایسوسی ایشن سردار نذرحسین اسلم’مہر مشتاق احمد’سابق چیئرمین یونین کونسل مہر محمد صدیق’لیاقت علی سندھو, رائو اقبال مسعود’دیوان عبدالرشید ,ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ, خالد خان بلوچ ,سردار یحیی خان کلاچی چیف ایڈیٹر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر اور دیگر شامل تھے