Contact Us

احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست کا انتخابی معرکہ صاحبزادہ محمد گزین عباسی قاضی عدنان فرید اور میاں رافت الرحمن رحمانی انتخابی اکھاڑے میں موجود

Gazain Abbasi,Adnan Farid & Rafi Mian in race for PP-249 seat

احمد پور شرقیہ  (خصوصی رپورٹ) احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست پی پی 249 کے لیے تین امید واروں صاحبزادہ محمد گزین عباسی قاضی عدنان فرید اور میاں رافت الرحمن رحمانی نے عملی طور پر انتخابی مہم کا اغاز کر دیا ہے- صاحبزادہ محمد گزین عباسی ازاد، قاضی عدنان فرید مسلم لیگ ن اور میاں را فت الرحمن رحمانی
پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار کے طور پر انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے- صاحبزادہ گزین عباسی بوجوہ  پی ٹی ائی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں اس لیے وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے -ان کے کیمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اپنے حلقے میں اپنے دور عوامی نمائندگی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں شہر احمد پور شرقیہ ڈیرہ نواب صاحب اور دیہی علاقوں میں ٹف ٹائلز ،سولنگ  اور سڑکوں کے جال کے علاؤہ دیگر درجنوں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے-  میاں گزین عباسی کے کیمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دور نمائندگی میں ضلع بہاولپور کے تمام دیگر اراکین  پنجاب اسمبلی  کے مقابلے میں سب سے زیادہ  ترقیاتی پروجیکٹس حاصل کیے، لہذا اس امر کا قوی امکان ہے کہ وہ اپنی الیکشن کمپین میں اپنے خاندانی پس منظر کے علاوہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو فوکس کریں گے


 احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست کے دوسرے امیدوار قاضی عدنان فرید ہیں جو تیسری مرتبے قسمت آزمائی کریں گے-  گزشتہ الیکشن وہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں گزین عباسی کے مقابلے میں ہار گئے تھے اس مرتبے انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور انہوں نے کافی  دنوں سے صوبائی حلقے میں  اپنے گروپ کے ناراض اراکین اور دوستوں کو منانے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے نیز  انہوں نے علاقے میں  عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر رکھی ہے – بلدیہ احمد پور شرقیہ کے متعدد سابق کونسلرز کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران بھی ان کی کامیابی کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں وہ قاضی عدنان فرید کے دور نمائندگی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے دیتے نظر آتے ہیں اسی طرح نواز شریف کی واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بھی ایکٹیو ہوئے ہیں


احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست پر تیسرے امیدوار پیپلز پارٹی کے میاں رافت ا لر حمان رحمانی ہیں جو ماضی میں بھی صوبائی اسمبلی کے دو الیکشن لڑ چکے ہیں مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا  گزشتہ الیکشن میں انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں گرین عباسی کی حمایت کی تھی لیکن اس مسئلے وہ ان کے مقابلے میں انتخابی اکھاڑے میں اترنے  کا فیصلہ کر چکے ہیں -رافی میاں ان  دنوں علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ان کے ساتھی ان کی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں -پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک ٹیم  ان کی کامیابی کے لیے شہر میں جوڑ توڑ میں مصروف دکھائی د یتی یے 

مذکورہ بالا تینوں صوبائی امیدواروں کے علاوہ احمد پور  سنوارو تحریک،  تحریک لبیک پاکستان اور دیگر مذہبی جماعتوں کے امیدوار بھی انتخابی میدان  میں آنے کےلئے پر تول رہے ہیں -قسمت کی دیوی کس  پر مہربان  ہو تی ہے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا  خیال رہے کہ احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست پر ماضی میں صاحبزادہ محمد گزین  عباسی دو مرتبہ جبکہ قاضی عدنان فرید ایک مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں

مزید پڑھیں