Contact Us

عدم اعتماد کی تحریک ایک آئینی، جمہوری طریقہ عمران خان نے اس کے مقابلہ میں بد زبانی کا راستہ اختیار کیا۔ حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh

مریم نواز اور شہباز شریف نے جمہوری رویوں سے اُمید کی کرن کو روشن رکھا ہے۔ ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ صوبائی رہنما، مسلم لیگ (ن)

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایک آئینی، جمہوری طریقہ ہے لیکن عمران خان نے اس کے مقابلہ میں ایک مدبر سیاستدان اور جمہوری رویہ کی بجائے بد زبانی کا راستہ اختیار کیا۔ جلسوں میں برے ناموں سے پکار پر سیاست میں شدت اور حدت پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے پاکستان میں کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے یہ بتادیا ہے کہ تجارتی خسارہ 83فیصدتک بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے جمہوری رویوں سے اُمید کی کرن کو روشن رکھا ہے۔ ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حکمران عوام کو با اختیار بلدیاتی نظام نہ دے سکیں وہ کیسے جمہوری نظام لائیں گے۔

مزید پڑھیں