تاجر خدمت گروپ کے چیئرمین شیخ مسلم پرویز کی اپنے گروپ کے سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آمد پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان

پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی صدر انجمن تاجران آئس فیکٹریز مقصود اقبال صدر آئل ملز ایسوسی ایشن منصور اقبال قریشی ، صدر انجمن تاجران بیکرز چوہدری نصیر احمد اور صدر پان سگریٹ فروش یونین سلیم بندھانی کے علاوہ دیگر تاجر رہنما بھی وفد میں شامل تھے
احمد پور شرقیہ کے ایک امیدوار کو اب آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا یہ 53 یا سو ووٹوں کا مسئلہ نہیں کوٹلہ موسی خان تک کا صوبائی حلقہ ہے ہم پرنس بہاول عباسی اور میاں گزین عباسی کے کامیابی کے لیے زوردار انتخابی مہم چلائیں گے تاجر خدمت گروپ کے چیرمین کی گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )تاجر خدمت گروپ کے چیئرمین شیخ محمد مسلم نے لاہور سے احمد پور شرقیہ واپس پہنچنے کے بعد اپنے گروپ کے سینیئر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 سے ملاقات کی اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا – پیسٹی سائیڈ ڈیلرز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی انجمن تاجران آئس فیکٹریزکے صدر منصود اقبال آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر منصور اقبال قریشی ،صدر انجمن تاجران بیکرز ایسو سی ایشن چوہدری نصیر احمد صدر انجمن تاجران پان سگرٹ فروش سلیم بندھانی اور دیگر عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے
تاجرخدمت گروپ کے چیرمین شیخ مسلم پرویز نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پورا گروپ قومی اور صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات میں نواب بہاولپور کے خاندان کے امیدواروں کی نہ صرف بھرپور حمایت کرے گا بلکہ ہم ان کی کامیابی کے لیے زوردار انتخابی مہم بھی چلائیں گے – انہوں نے حریف امیدواروں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ایک امیدوار نے شہر میں یہ سمجھ رکھا ہے کہ یہ 53، 54 یا 100 ووٹوں کا مسئلہ ہے اب اسے آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا -شیخ مسلم پرویز نے کہا کہ وہ علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج رہے اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں لہذا اپنے آبائی شہر احمد پور شرقیہ پہنچ کر انہوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی اور صوبائی نشست پر صاحبزادہ گزین عباسی کی حمایت کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کرلیا ہے