Contact Us

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر سکول اولمپکس میں پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ شریک ہوں گے

Commissioner Dr. Ehtesham Anwar

بہاول پور:11/اکتوب : کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر سکول اولمپکس میں پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ کو کھیلوں کے مقابلہ جات میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر انتظام بہاول پور ڈرنگ اسٹیڈیم میں 6نومبر سے 11نومبر تک ان مقابلہ جات میں ٹرانس جینڈر طلبہ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اسی طرح امسال سکول اولمپکس میں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء وطالبات کی ٹیموں کو بھی ان کھیلوں کے مقابلہ جات میں شامل کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق مختلف کھیلوں کے مقابلے بشمول ٹیبل ٹینس، فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال، مختلف کیٹگریز کی دوڑ کے مقابلے، اتھلیٹکس، ڈسکس تھرو، جیولین تھرو، لانگ جمپ، ہائی جمپ سمیت دیگر سپورٹس میں 20سال سے کم عمر طلباء وطالبات شریک ہو سکتے ہیں۔ ان مقابلہ جات میں جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے پبلک و پرائیویٹ سکولوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اسی طرح گلگت بلتستان، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب کی صوبائی سطح کی سکولز ٹیمز کو بھی ان مقابلہ جات میں شریک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں