Contact Us

احمد پور شرقیہ کے ہو نہار طالب علم حاشر صالح بھٹی نے احمد پورشرقیہ میں ویدر اسٹیشن قائم کر دیا 

Student Hashar Saleh Bhatti establishes first weather station in AhmedpurEast

سوشل میڈیا پر مشہور پیجز گروپس، پاکستان اور آل ویدر ، پاکستان ویدر فارکاسٹ ،ویدر آنلاین پنجاب، صادق آباد ویدر پیج کے ذریعے بطور ایڈمن اہم تفصیلات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں

 احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )احمد پور شرقیہ  کے ہو نہار طالب علم نے احمد پورشرقیہ  کی تاریخ میں پہلی دفعہ ویدر اسٹیشن قائم کر دیا مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد امجد صالح بھٹی (مرحوم) کے ہونہار  فرزند حاشر صالح بھٹی میں یہ عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے اس موقع پر انہوں نے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدلتی آب وہوا اور زراعت کو رد پیش مسائل ہیں جن کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے احمد پور شرقیہ شہر کے رہائشی حاشر صالح بھٹی جنہوں نے خواجہ فرید یورنیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان سے بی ایس ایگریکلچر میں تعلیم حاصل کی اور حالیہ ایم فل (زراعت) زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم ہیں ۔ انکی زراعت کے علاؤہ دنیا بھر کے بدلتے موسموں پر تجزیہ میں بھرپور مہارت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا موسم ایک عجیب پہلو میں رواں دواں ہے جوکہ ماحول پر منفی اثرات کا باعث بن رہا ہے ، موسم ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے اور روز مرہ زندگی کے کاموں میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے اگاہی پھیلتی ہے اور اسی لیے سوشل میڈیا پر مشہور پیجز گروپس، پاکستان اور آل ویدر ،  پاکستان ویدر فارکاسٹ ،ویدر آنلاین پنجاب، صادق آباد ویدر پیج کے ذریعے بطور ایڈمن اہم تفصیلات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں اسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی پہلی مشہور پرائیویٹ ویدر  کمپنی  کی جانب سے احمد پور شرقیہ شہر میں جدید ترین  ویدر اسٹیشن نصب کردیا گیا ہےجس کی مدد سے احمد پور شرقیہ کے لوگ اپنے شہر کا درجہ حرارت، ہوا میں نمی کا تناسب ، بارش کی مقدار اور رفتار ، ہوا کی رفتار اور رخ، انڈیکس سمیت آنے والے دنوں کی موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں