مبارک پور (نامہ نگار ) مبارک پور کے نواحی علاقہ بستی کھرل میں ڈیڑھ ماہ کی بچی کے مبینہ قتل کی انوکھی واردات،ڈیرہ ماہ کی نمرہ بچی کی نعش گھروں کے قریب تالاب سے برآمد ہو گئی، بچی کے دادا کی درخواست پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔
تفصیل کے مطابق مبارک کے نواحی علاقہ نوشہرہ جدید بستی کھرل کے رہائشی عبدالمنعم نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے محمد جنید کی ڈیڑھ سال قبل اسما بی بی دختر رشید احمد سے کورٹ میرج ہو ئی تھی جس کی وجہ سے ہمارے تعلقات بیٹے کے سسرالیوں سے کشیدہ رہتے تھے۔ میری بہو اسما کے بطن سے ایک بیٹی نمرہ بی بی پیدا ہوئی جو تقریبا ڈیڑھ ماہ تھی جسے میری بہو نے اپنے ساتھ سلایا ہوا تھا اسی اثنا اسے خود بھی نیند آگئی انکھ کھلنے پر پتہ چلا کہ نمرہ غائب ہے کافی تلاش کیا تو محلے کے بچوں نے بتایا گھروں کے قریب تالاب میں نمرہ کی اوڑھنی نظر آرہی ہے مع گواہان پہنچا دیکھا تو تلاب میں میری پوتی کی نعش پڑی تھی۔نامعلوم ملزم کی تلاش اور پوچھ گچھ کرتے رہے کوئی پتہ نہیں چل سکا۔پولیس تھانہ نوشہر جدید نے مقدمہ نمبری 191/23 بجرم 302 درج کرکے مزید تحقیقات کی غرض سے نعش تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور پہنچا کر مزید کاروائی شروع کر دی ہے